: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کھٹمنڈو،27جولائی(ایجنسی) نیپال میں بھاری بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہوئی تباہی میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں بے گھر ہوئے ہیں. ملک کے مختلف حصوں میں بہت سے مکان اور پل بہہ گئے ہیں. بارش کی وجہ سے ندیاں لبریز ہیں اور پانی کی سطح خطرے
کے نشان سے اوپر بہنے کی وجہ سے شدید سیلاب کا خدشہ ہے. مقامی لوگوں میں سیلاب کی تباہی کو لے کر کافی ڈر ہے. حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 39 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 28 لوگ لاپتہ ہیں. ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور سینکڑوں مکانوں میں پانی بھر گیا ہے. رہائشی علاقوں میں سیلاب کا پانی بھر گیا ہے.